وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا شاہ محمود کے بیان پر ردعمل

December 29, 2022

وفاقی وزير شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، نہ انتخابات کی تاریخ دے رہی ہے۔