تحریک انصاف کا 9 جنوری کو اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ

January 07, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کےحوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کےووٹ کے لیےگورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اگرعدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہوجائےگا۔

پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔