• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر 11جنوری کو عدالت اعتماد کے ووٹ کا کہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘ اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی ‘ ہمارے لوگوں سے رابطے کئے جارہے ہیں‘اب تک 3افراد اس حوالے سے بتا چکے ہیں ‘ اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینئرنگ کر رہی ہے‘ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں‘لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہو چکی ہے‘اگر ہمارے بیانیے سے بات بڑھتی ہے تو بڑھ جائے‘ملک میںجنگل کا قانون ہے ۔ اپنی رہائشگاہ پر کورٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی اور ہم اتحادی ہیں‘باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا‘ پرویز الٰہی ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کیلئے نہیں کہہ سکتے‘ملک میں جنگل کا قانون ہے ‘انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں بلکہ غریب کو ہوتی ہے‘ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ انصاف کے حصول کے لئے ہے۔چوروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ہم سیاسی لوگ ہیں بتائیں گے کہ موجودہ حالات کی وجہ کون ہے ،اگر ہمارے بیانیے سے بات بڑھتی ہے تو بڑھ جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی شہباز شریف کو جینئس سمجھتا تھا دیکھیں اب کیا حال ہوا ہے، رجیم چینچ کے پس پردہ حسین حقانی ملوث ہے۔

اہم خبریں سے مزید