کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکا، گرین لائن بس بال بال بچ گئی

January 09, 2023

ٹوئٹر ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے گرین لائن بس بال بال بچ گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں واقع دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج کے مطابق دھماکے کے وقت دکان کے ساتھ واقع پل سے گرین لائن بس گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں آگ کے شعلے بلند ہوئے، جس میں گرین لائن بس بال بال بچ گئی اور خوش قسمتی سے بحفاظت گزر گئی۔

ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔