پشاور، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی دو گن مینز سمیت شہید

January 14, 2023

فائل فوٹو

پشاور میں دہشتگردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین دو گن مینز سمیت شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد ڈی ایس پی اپنے گن مینز ارشاد اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشتگردوں نے 2 یا 3 اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی تعداد 6 سے 8 تھی۔

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ختم، صبح دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر گن کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے 5 دستی بم بھی پھینکے تھے جن میں سے ایک پھٹا جبکہ 4 ناکارہ بنادیے گئے۔

حملے کے بعد بکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچادی گئیں۔