سعودی عرب میں ننھے بچے نے کرسٹیانو رونالڈو کو حیران کردیا

January 17, 2023

فائل فوٹو

سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کا اپنی ہی طرح جشن منانے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل برازیل کے کھلاڑی اینڈرسن ٹیلسکا (Anderson Talisca) کے بیٹے نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرسٹیانورونالڈو کی موجودگی میں اسٹار فٹبالر نے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز کی نقل کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کے انداز کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں اور فورا ً ہی خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈریسنگ روم میں موجود دیگر کھلاڑی بھی خوشی کا اظہارکر کے بچے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو برازیل کے فٹبالر اینڈرسن ٹیلسکا کی اہلیہ نے بنائی ہے۔