بلاول بھٹو نے کامران ٹیسوری کیلئے گلدستہ بھیج دیا

January 19, 2023

فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زردارینے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے لئے گلدستہ بھیجا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ساتھ ہی گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وہ چیئرمین پی پی کی نیک خواہشات اور صحتیابی کی دعا پر اُن کے ممنون و مشکور ہیں۔