پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے ڈر رہی ہے، شہزاد وسیم

January 19, 2023

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے ڈر رہی ہے، یہ عوام کا سامنا کر ہی نہیں سکتے۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ الیکشن اور اسمبلیوں سے یہ بھاگتے رہے ہیں مگر اب انہیں کھینچ کر الیکشن میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی سے جانے کا کہتے ہیں تو ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں اور اگر واپس آنے کا کہتے ہیں تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ الیکشن اور جمہوری حکومت کے علاوہ ملک کی بہتری کا کوئی حلنہیں ہے۔