دادو، گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برفباری

January 22, 2023

فائل فوٹو

سندھ کا مری کہلائے جانے والے گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برف باری کے بعد موسم دلفریب ہوگیا ہے۔

ہلکی برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گورکھ ہل اسٹیشن اور اطراف میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انچارج گورکھ ہل اسٹیشن جمن جمالی کا کہنا ہے کہ گورکھ ہل اسٹیشن پر 2 سال کے بعد برفباری ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں سردی کی ایک اور نئی لہر داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ سندھ میں آج سے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری تک جاسکتا ہے۔