پشاور: عدالت نے 3 افراد کے قاتل کو سزائے موت سنادی

January 23, 2023

پشاور میں 3 افراد کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔

ایڈیشنل جج پشاور آفتاب اقبال کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی۔

مجرم نے یکہ توت میں زمین کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کی اور مخالف فریق کے بھائی، بھتیجے اور امام مسجد کو قتل کردیا تھا۔

عدالت نے مجرم فضل ربی کو سزائے موت کے ساتھ 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا۔