خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ، فاریکس مارکیٹ ذرائع

January 24, 2023

اوپن مارکیٹ سےخریداری کےلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے خریداری کےلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈز کےلیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔