بختاور بھٹو کی بچپن سے اب تک کی ان دیکھی تصاویر وائرل

January 25, 2023

سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹواور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

25 جنوری 1990 کو پیدا ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ’ہیپی برتھ ڈے بی بی‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن کو جیالوں کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ 29 جنوری 2021 کو بختاور بھٹو زرداریپاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں۔

دوسری جانببختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ’ہیپی برتھ ڈے بی بی‘ ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہو گیا جس میں ان کی بچپن سے لے کر اب تک کی ان دیکھی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔