چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اس وقت اٹھائیسویں آئینی ترمیم صرف میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہے، اٹھائیسویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پارلیمنٹ میں آنے تک کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ چھوٹے صوبوں کی بات کی ہے، ریفرنڈم کسی بھی مسئلہ کا بہترین حل ہے، عوام کی رائے لینا بہترین حل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کا قیام عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، صوبوں کے قیام سے متعلق ہمارا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
عامر ڈوگر نے کہا اس وقت حکومت کی صفوں میں دراڑیں ہیں، اپوزیشن تو اپنا فیصلہ کرے گی، پہلے حکومت اور اتحادی تو ایک پیج پر ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلال بھٹو کے حالیہ بیانات سب کے سامنے ہیں، حکومتی چیف وہپ طارق فضل نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دوبارہ دعوت دی ہے، اپوزیشن لیڈروں اور پارلیمانی پارٹی کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔