وفاقی اداروں میں کرپشن کی نشان دہی، حکومت نے پہلی بار جامع رپورٹ تیار کرلی۔
گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثے بھی ظاہر کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 25 وفاقی اداروں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 400 سے زائد اصلاحاتی اقدامات مکمل، مزید 159 اقدامات پانچ سال میں ہوں گے۔