شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: بھارتی دعوت پر دفتر خارجہ کل ردعمل دے گا

January 25, 2023

بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو شرکت کی دعوت کے معاملہ پر دفتر خارجہ کل اپنا ردعمل جاری کرے گا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں بھارتی دعوت پر غور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ دیگر شراکت داروں سے کل صبح تک حتمی رائےلےگا، جس کے بعد ردعمل جاری کیا جائے گا۔