ڈاکٹر نعیم ملک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

January 26, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم ملک کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔