ضلعی انتظامیہ کے گریڈ 16 کے چار افسران تبدیل

April 27, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے گریڈ 16 کے چار افسروں کو تبدیل کر دیا گیا۔ لیبر آفسر عامر نوید کو تبدیل کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد طاہر نواز کو تبدیل کر کے زکوۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ڈسڑکٹ زکوۃ افسر توقیر اسلم کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجم کو ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر تعینات کر دیا گیا ۔گریڈ 11 کے ارسلان فرید کو ٹرانسفر کر کے ایڈمن برانچ میں بھیج دیا گیا ۔