طالبات کی وین تھانے لے جانے کا معاملہ سینٹ میں اٹھایا جائیگا،سنیٹر عرفان صدیقی

April 27, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سنیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پولیس کی طرف سے طالبات کی وین کو چوراہے پر روکنے اور گاڑی کے کاغذات نہ دکھانے پر تھانہ رمنا لے جانے کا معاملہ سینٹ میں اٹھایا جائے گا۔ پولیس کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر داخلہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ ادھر میڈیکل کالج طالبات کی وین تھانے بند کرنے کا آئی جی سید علی ناصر رضوی نے نوٹس لے کر سی ٹی او کو فوری انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔آئی جی نے کہا کہ ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔