64 سماج دشمن پکڑے گئے

April 27, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں کی پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 64جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار لیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو568 گرام ہیروئن ،5 کلو 495 گرام چرس ،120گرام آئس ،40بوتلیں بشمول 30لٹر کھلی شراب ، 20 پستول ، ایک کلاشنکوف ، رائفل اور خنجر برآمد کر لیا گیا۔ روات پولیس نےبینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان سے چھینی گئی رقم 7 لاکھ روپے،اسلحہ اور کار بھی برآمد کر لی ۔ ٹیکسلا پولیس نے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ سے چوری شدہ 8 موٹرسائیکل،4 موبائل فون،2 موٹریں اور37 ہزار روپے برآمد کر لئے۔