بارز ایسوسی ایشنزکا اجلاس ،وکلا ء کیخلاف مقدمات ختم کرنے کے مطالبات

April 27, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن بھر کی بارز ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کے تبادلے، وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے والے ڈی پی او اٹک اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ججوں کے معمول کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔متفقہ قرارداد میں تین مئی تک تلہ گنگ میں تعینات سول جج شیخ بابر جاوید کو تبدیل نہ کرنے پر ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا۔راولپنڈی ڈویژن بھر کی بارز کے علاوہ اسلام آباد بار،میانوالی بار اور سرائے عالمگیر بار کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار کے صدر ملک جواد خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں وکلاء کے خلاف تمام درج شدہ مقدمات کو فوراً ختم کرنے کے مطالبات کئے گئے ۔