دھونی نے اپنے پہلے فلم پروجیکٹ کا اعلان کردیا

January 27, 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے پہلے فلم پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

دھونی انٹرٹینمنٹ نے آج باضابطہ طور پر اپنے پہلے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔

یہ ایک تامل رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے ’Let’s Get Married‘ کا نام دیا گیا ہے۔

موشن پوسٹر کے ذریعے فلم کی پہلی جھلک بھی دکھائی گئی، فلم ڈائریکٹر رمیش تھامل مانی ہوں گے۔

بگ باس تامل کے سابق امیدوار ہریش کلیان مرکزی کردار ادا کریں گے۔