میپکو ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن اپ گریڈیشن منصوبوں پر کام جاری

January 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پالیسی، سٹریٹجی، مارکیٹ ریفارمز اور رسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خرم مشتاق نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کمیٹی کوایس ٹی جی پراجیکٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرانجینئر فضل اللہ دُرانی، میاں شاہد اقبال، عمادالدین، رانا یاسر رؤف،ایڈیشنل سیکرٹری۔IIپاور ڈویژن ظفر عباس اور جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن جاوید اقبال خان نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔بیشتر منصوبے رواں سال کے دوران مکمل ہوں گے جن سے بجلی کے تقسیمی نظام کو سپورٹ ملے گی اور صارفین کو بجلی کی بہتروولٹیج کے ساتھ فراہمی بھی ممکن ہوجائے گی۔ چیئرمین کمیٹی خرم مشتاق نے میپکو حکا م کو ہدایت کی کہ منصوبے بروقت مکمل کرکے صارفین کو رریلیف فراہم کیاجائے اور منصوبوں کی پیشرفت کی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر پیش کی جائے۔ اجلاس میں جنرل منیجر ٹیکنیکل ظفر اقبال گِل،جنرل منیجر آپریشن ناصرایاز گرمانی، جنرل منیجر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری بھی موجود تھے۔