• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں چار دن عدالتی کام کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتانسید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹنے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو ایک خط میں ہفتے میں چار دن عدالتی کام کرنے کے فیصلے کو حکومتی تقلید اور خوشنودی قرار دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے، اپنے خط میں انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ پہلے ہی دنیا کی وہ واحد عدالت ہے کہ جو سال میں صرف 192 دن کام کرتی ہےاور اب چار روزہ عدالتی ہفتہ متعارف کروا کر نہ جانے کون سا نیا ریکارڈ قائم کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں تو حالت جنگ میں بھی فراہمی انصاف کا ادارہ ایک لمحے کیلئے بند نہیں ہوتا، لیکن یہاں انصاف کی فراہمی کا عمل مزید سست کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ ہفتے میں چار دن کام کرنے کی بجائے ہفتے کے ساتوں دن اور روزانہ کم از کم دس گھنٹے کام کرنے کا عزم کرے۔
ملتان سے مزید