ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب، چیئرمین کل ملتان تنظیمی اتحاد و چیئرمین سول سوسائٹی فورم ملتان خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کیے بغیر ایک حقیقی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں،ملتان اور جنوبی پنجاب کے غیور وکلا نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کی ہے، انہیں بھی وہی سہولتیں مہیا کی جائیں جو اپر پنجاب کے وکلاکو حاصل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تنظیم کی جانب سے ملتان ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر چوہدری عمر حیات ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری ایڈوکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کرنے کی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر عزیز احمد خان ایڈوکیٹ اور جمال خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔