پاکستان ہی نہیں دنیا کو باچا خان کے فلسفے کی ضرورت ہے، شاہی سید

January 28, 2023

شاہی سید - فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کو باچاخان کے فلسفے کی ضرورت ہے۔

پشاور میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایسی بات کریں جس سے ملک اور قوم کا فائدہ ہو۔

صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ آج سیاست ختم ہے صرف مفادات ہیں، مفادات میں صرف ذات نظر آتی ہے۔

شاہی سید نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ دنیا کو امن و محبت کی ضرورت ہے۔