شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،1 دہشت گرد ہلاک

January 28, 2023

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ جو شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔