میلبرن، خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج

January 29, 2023

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہوگا، ریفرنڈم کا اہتمام سکھ فار جسٹس نامی تنظیم نے کیا ہے۔

ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کرے گی، خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کرانا ہے۔

سکھ فارجسٹس کے سیکریٹری گورپتوند سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کرے گی۔