امریکا نے ایران سے جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت اور 417 کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے مطابق یہ ہلاکتیں جنگ کے پہلے 4 ماہ میں ہوئیں، اسی مدت میں ایرانی حملوں میں 18 امریکی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور 30 ڈرون تباہ ہوئے۔
امریکی حکام کے مطابق ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران امریکی گولا بارود کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے، جس کی کمی دور کرنے میں رکاوٹیں بھی سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون 2026 کے درمیان 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں جبکہ 7 فوجی غیر جنگی واقعات میں جان سے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حملوں سے کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق، عمان اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، کئی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔