رانی پور، بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

June 14, 2016

رانی پور(نامہ نگار)میمن برادری کی خواتین نے گمبٹ پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی،اس موقع پر احتجاج کرنے والی خواتین میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ میری بیٹی شازیہ کا بااثر افراد نے تین سال کی عمر میں زبردستی نکاح کرایا تھا اس بات کو دس سال گذر چکے ہیں اور اب میری بیٹی 13 سال کی ہوچکی ہے اور وہ رخصتی کرانا نہیں چاہتی، جس کی وجہ سے بااثر افراد پولیس کو رشوت دیکر میری بیٹی کی رخصتی مانگ رہے ہیں انکار پر ہم پر جھوٹے مقدمے درج کرانے کی دھمکیاں دےرہے ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔