پاک آسٹریلیا ویمن ٹیمز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا

January 29, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا۔

اوول کینبرا میں بارش کے باعث اس میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جس کے بعد 3 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سےجیت لی۔

اس سے قبل 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔