• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

— فوٹو بشکریہ پاکستان والی بال فیڈریشن
— فوٹو بشکریہ پاکستان والی بال فیڈریشن

پاکستان نے ایشین گیمز 2026ء کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قومی ٹیم نے تینوں سیٹس میں بھارت کو 25-19، 25-23 اور 25-18سے شکست دی۔ 

دوسرے سیٹ میں بھارت نے سخت مزاحمت کی لیکن پاکستان نے اہم لمحات میں برتری برقرار رکھی اور 0-3 سے کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے 19 پوائنٹس کے ساتھ مراد خان نمایاں رہے، جن میں 18 کامیاب اسپائیکس بھی شامل تھیں، جب کہ علی عثمان فریاد نے 13 پوائنٹس بنائے۔

 پاکستان نے اٹیک میں بھی بھارت پر برتری حاصل کی اور قومی ٹیم کے 75 اٹیک پوائنٹس کے مقابلے میں بھارت کے 60 اٹیک پوائنٹس رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ایشین گیمز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن ایران کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید