امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار

January 30, 2023

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔

کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایوان کا اسپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے بدھ کو صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔