راکھی ساونت کی والدہ چل بسیں، آخری لمحات کے جذباتی مناظر

January 30, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں دو روز قبل چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں، بعد ازاں ان میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔


بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کا خرچ اٹھایا جارہا تھا جس پر راکھی ساونت نے سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا جبکہ ہدایت کار واحد علی خان نے بھی اس مشکل گھڑی میں ان کا بہت ساتھ دیا۔


واضح رہے کہ راکھی ساونت نے کچھ روز قبل ہی اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔

والدہ کی وفات کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی پر اداکارہ جذباتی ہوگئیں۔