بظاہر لگتا ہے حملہ آور نے رات پولیس لائنز میں گزاری، سید مسعود شاہ

January 30, 2023

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر سید مسعود شاہ نے کہا ہے کہ لگتاہے حملہ آور پہلے سےپولیس لائنز میں تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سید مسعود شاہ نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے حملہ آور نے رات پولیس لائنز میں گزاری۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے حملہ آور کسی کے پاس ٹھہرا ہو اور گھر والوں کو حملے کا پتا نہ ہو۔

نگراں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکہ خود کش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھت گرنے سے جانی نقصان زیادہ ہوا، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔