میسی نے ورلڈ کپ میں غصہ اور بدتمیزی کیوں کی تھی؟

January 31, 2023

فائل فوٹو

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچ میں اپنے رویے پر دل کی بات بتادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران لیونل میسی نے کہا کہ ڈچ کھلاڑی ویگ ہورسٹ (Wout Weghorst ) کے ساتھ جو میں نے کیا وہ مجھے اچھا نہیں لگا۔

لیونل میسی نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا، وقت کے ساتھ ایسا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے بعد لیونل میسی رپورٹر سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ڈچ کھلاڑی ویگ ہورسٹ (Wout Weghorst ) کو دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’بیوقوف تم کیا دیکھ رہے ہو، دفعہ ہوجاؤ‘۔

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے فرانس کو ہرا کر فیفا فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا۔