• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی نے امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں بتادیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کا دھمکی آمیز رویہ، اشتعال انگیز بیان بازی اور بےایمانی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ناروے کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا اصل مسئلہ امریکا اور اسرائیل کی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ضوابط تیار کر رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید