• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، 28 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سید خورشید شاہ، نیئر بخاری، نوید قمر، قمرزمان کائرہ ، ندیم افضل چن شریک ہوئے اس موقع پر حمزہ قمر کارہ بھی موجود تھے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے جاری اجلاس اور مجوزہ 28 ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔پارٹی قیادت نے پارلیمانی حکمت عملی اور آئینی اصلاحات سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا، جبکہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی حلقوں کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت ان دنوں آئینی ترامیم اور اتحادی سیاست کے تناظر میں اہم فیصلوں کے مرحلے میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید