پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز ریکارڈ

February 01, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، 2 ہفتوں سے اس موذی وباء کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں تاحال 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 640 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 312 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 797 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 13 لاکھ 13 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔