پنک بس سروس خواتین کیلئے بہترین اقدام ہے، شرمین عبید چنائے

February 01, 2023

فائل فوٹو

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دے دیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے پہلی بار خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میںشرمین عبید چناٸے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے کہا کہ کراچی کی خواتین کے لیے یہ بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بس مختلف روٹس پر بھی چلے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے ہمراہ پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، یہ بس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہر گھنٹے بعد چلائی جائے گی۔

پہلے مرحلےمیں پنک بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاورتک چلائی جارہی ہے۔ ان بسوں میں24 سیٹیں ہیں، 2 سیٹیں خصوصی افراد کے لیے ہیں۔ مجموعی طور پر بس میں کُل 50 خواتین کی کنجائش ہے۔