بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی شاندار جسامت کے پیچھے ہونے والی محنت کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
اداکار نے انسٹاگرام پر جم کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ورزش کے دوران ہاتھ میں شیکر بوتل لیے نظر آئے۔
رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اپنی فلمی جسامت برقرار رکھنے کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ورزش پر مشتمل سخت روٹین اپناتے ہیں، جس میں ہائی انٹینسٹی ٹریننگ اور ہائی پروٹین، محدود مقدار میں غذا شامل ہے۔
ان کی صبح کی ورزش میں فنکشنل ٹریننگ، ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ (HIIT)، موبیلیٹی ڈرلز اور ایجیلٹی ایکسر سائزز شامل ہوتی ہیں، جبکہ وہ کلاری پائیتو اور فٹبال جیسی سرگرمیاں بھی کرتے ہیں۔
اس کے بعد وہ 1 سے 2 گھنٹے تک ویٹ ٹریننگ کرتے ہیں، جس میں اسکواٹس، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹس جیسی کمپاؤنڈ ایکسر سائزز شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی ورزش میں ریزسٹنس بینڈ ایکسر سائزز، ہینگنگ کرنچز، چیسٹ فلائیز، ڈمبل شولڈر پریس اور بائسیپس و ٹرائسیپس کی ورزشیں بھی شامل ہیں۔
رنویر کی ڈائٹ میں زیادہ تر گھر کا پکا ہوا صحت بخش کھانا شامل ہوتا ہے، وہ پروٹین کے حصول کے لیے چکن، لیمب اور سالمن کے ساتھ پروٹین شیکس استعمال کرتے ہیں جبکہ دن کے دوران کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم رکھتے ہیں۔
اسنیکس میں وہ خشک میوہ جات، تازہ پھل اور پروٹین شیکس کو ترجیح دیتے ہیں، فٹنس روٹین کے تحت وہ الکحل سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔
دوسری جانب رنویر سنگھ کی فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو ’دھریندر‘ فرنچائز نے عالمی سطح پر 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
فلم میں حمزہ اور جسکیرت کے متضاد کرداروں میں ان کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں 19 ستمبر 2026ء کو دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔