’پٹھان‘ بلاک بسٹر فلم بن گئی، 7 دن میں 634 کروڑ روپے کا بزنس

February 01, 2023

پٹھان نے بھارت میں 395 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر 239 کروڑ روپے سمیٹے۔

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے صرف 7 دن میں ملکی اور عالمی باکس آفس پر 634 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔

فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد مستقل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان‘ ہندی سنیما کی تاریخ میں ریلیز کے پہلے ہفتے ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

پٹھان نے بھارت میں 395 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر 239 کروڑ روپے سمیٹے۔