• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کیساتھ انصاف کر سکوں: دلجیت دوسانجھ

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو
بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان جیسا نہیں گانا گا سکوں، یہ میرے بس کی بات نہیں، میری حد بہت محدود ہے لیکن میں نصرت صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں۔

حال ہی میں بھارتی گلوکار و اداکار نے ایک کنسرٹ کے دوران لیجنڈری گائیگ نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارم کیا تھا۔

اس حوالے سے گلوکار نے انسٹاگرام لائیو کے دوران بات کی اور اایک صارف کے کمنٹ پر اپنا تجربہ بیان کیا۔

انسٹاگرام لائیو کے دوران دِلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی پیش کرنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کے ساتھ حقیقی انصاف کر سکوں۔

دِلجیت نے بتایا کہ یہ پرفارمنس محض عظیم قوال کے لیے میری محبت اور عقیدت کا اظہار تھی۔

انہوں نے اپنی پرفارمنس میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ غلطی پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ نصرت فتح علی خان کی دھن گانا انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ دِلجیت دوسانجھ پہلے پنجابی فنکار ہیں جنہوں نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں پرفارم کیا۔

انہوں نے ’آورا ورلڈ ٹور‘ کے سلسلے میں 90 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھرے مجمع کے سامنے پرفارم کیا۔

ویمبلی میں دِلجیت کی پرفارمنس کے دوران انٹرنیٹ پر بھی ان کا چرچہ رہا، جہاں انہوں نے اسٹیج پر نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالا پیش کی۔

ویمبلی میں ہونے والے اس کنسرٹ کے دوران دِلجیت نے اپنے بھارتی مداحوں کے لیے ایک بڑا اعلان بھی کیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم بھارت میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، ایک گورے گروپ کولڈ پلے نے وہاں پر اسے سیل آؤٹ کر دیا تھا، بھارت میں اسٹیڈیم ہو اور پنجابی ادھر نہ ہو، یہ تو ہو نہیں سکتا۔

دِلجیت نے اعلان کیا کہ میں 21 نومبر 2026ء کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پرفارم کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید