عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب

February 01, 2023

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔

عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس نے این آر او دینے پر مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟

انہوں نے کہا عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذرکرناچاہتےتھے۔