• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل حکام کو 6 نام بھجوادیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے 6 نام بھجوادیے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منگل کا دن طے ہے، پی ٹی آئی نے جیل حکام کو 6 ناموں کی فہرست بھجوادی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نظر بند ہونے کے باعث ملاقات کے لیے نہیں آسکیں گی، البتہ بشریٰ بی بی کی فیملی کا ملاقات کے لیے آنے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی نے جن ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوائی ہے، ان میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، نیاز اللّٰہ نیازی، فیصل ملک، خالد یوسف چوہدری، اویس یونس اور شمسہ کیانی کے نام شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید