کراچی کی ماڑی پور روڈ پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 18 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
حادثے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے، پولیس نے لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی زخمی لڑکے کی منگیتر تھی، دونوں بہنیں اور لڑکا ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔