سانحہ کوہاٹ، درجنوں گھروں کے چراغ بجھ گئے

February 02, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پیش آئے کشتی سانحے میں درجنوں گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

اپنے دو بچوں کو کھونے والے بیرون ملک موجود بدقسمت باپ کی بے بسی کہ محمد نور حادثے کے دن سعودی عرب میں تھا۔

گھر والوں نے محمد نور کو کچھ بتائے بغیر ایمرجنسی میں وطن واپس بلوایا۔

محمد نور کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹوں کے جاں بحق ہونے کا علم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے مدرسے کے بچوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔