پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی، شیخ رشید

February 02, 2023

بشکریہ ٹوئٹر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی۔

شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ پہنچایا گیا جہاں میڈیا کی موجودگی میں شیخ رشید نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کے دوران تھانے کے باہر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر پیچھے کردیا۔

شیخ رشید پولیس اہلکار کو دھکا دیتے ہوئے، بشکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔

گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے پولی کلینک اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔