• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید گرفتار، اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ہے، اسلام آباد کےتھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کا عکس
ایف آئی آر کا عکس

گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے پولی کلینک اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے لے جایا گیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے موقع پر گھر کے ملازمین کو ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کےخلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرانے کے لیے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے، شیخ رشید کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔

شیخ رشید نے پولیس اسٹیشن میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید