لاڑکانہ، سیلاب زدگان کے لیے آئے چاول بِکنے لگے

February 03, 2023

لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے لیے غیرملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کردیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کیا اور چاول کی ایک ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔

لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سیلاب متاثرین کے لیے لائے گئے چاول فروخت کئے جارہے تھے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل سیلاب زدگان کو فراہم کیے جانے والے کمبل بھی آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔