سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

February 03, 2023

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 300 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1300 روپے اضافے کے بعد 1 تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 114 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں فی اونس سونےکا بھاؤ 44 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 9 سو 11 ڈالر ہے۔